وزیراعظم میاں نوازشریف نے اہم سرکاری مصروفیات کے باعث دورہ کراچی ملتوی کردیا۔
اطلاعات کے مطابق وزیراعظم میاں نواشریف نے آج ہونے والے دورہ کراچی ملتوی کردیا ہے۔وزیراعظم نے کراچی میں شدید گرمی سے ہونے والی اموات اور شہر میں لوڈشیڈنگ کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کرنا تھی جب کہ دورے کے دوران وزیراعظم کو کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے ہونے والی اموات اور بجلی کی بندش سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ پیش کی جانی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اب 2روز بعد یعنی بدھ کو کراچی کا دورہ کریں گے۔