کولمبوٹیسٹ میں سری لنکا نے پاکستان کو 7وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔تین میچوں کی سیریز کا آخری اور فیصلہ کن معرکہ تین جولائی کو ہوگا۔
کولمبوٹیسٹ کے آخری روز سری لنکا نے 153رنز کا ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔بارش کی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے مہمان ٹیم کے بلے بازوں نے جارحانہ انداز اپنایا اور کھلُ کے اسٹروک کھیلے ۔اوپنرکنرارتنے نے برق رفتار نصف سنچری بنائی جب کہ کپتان میتھیوز نے بھی 43رنز کی تیز اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے 2اور ذوالفقار بابر نے ایک وکٹ حاصل کی۔تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا فیصلہ کن میچ 3جولائی سے پالےکیلے میں کھیلا جائے گا۔