تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن اور ن لیگ ملے ہوئے ہیں، جوڈیشل کمیشن میں الیکشن کمیشن نے ن لیگ کی طرف داری کی۔
تحقیقاتی کمیشن کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن میں الیکشن کمیشن نے بار بار اپنی پوزیشن تبدیل کی اور گمراہ کیا ، الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہمارے پاس سارا مواد موجود ہے لیکن جب مواد پیش کرنے کا کہا گیا تو الیکشن کمیشن وقت مانگنے لگا،کمیشن کے حکم پر الیکشن کمیشن نے ہمیں مواد پیش کیا جس میں فارم 15کی بڑی تعداد غائب تھے جس کا مطلب یہ کہ ڈھائی کروڑ ووٹوں کا کوئی حساب ہی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور الیکشن کمیشن ملے ہوئے ہیں، الیکشن کمیشن نے ن لیگ طرف داری کی جب کہ کمیشن میں الیکشن کمیشن کی پوزیشن غیر جاندارنہ نہیں تھی جس سے الیکشن کمیشن کے آزاد اور غیر جانبدار ہونے کی نفی ہوتی ہے۔