سمندر پار پا?ستان?و? ??لئ? خصوص? ??لپ لائن قائم

164

پنجاب حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کی خصوصی ہیلپ لائن قائم کر دی۔ پنجاب حکومت نے اوورسیز پاکستانی کمیشن کیلئے خصوصی ہیلپ لائن متعارف کرائی ہے۔جس کے تحت یہ ہیلپ لائن سمندر پار رہنے والے پاکستانیوں کو 24 گھنٹے سات دن رہنمائی فراہم کرے گی۔

 پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ترجمان نے بتایا کہ سمندر پار رہنے والے پاکستانی اپنی شکایات کو فون نمبر +92-42-111-672-672 پر درج کروا سکتے ہیں۔

 انہوں نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے 2015ء کے آغاز پر پنجاب اوور سیز پاکستانی کمیشن کا افتتاح کیا تھا تب سے یہ سروس بیرون ملک پاکستانیوں کی آن لائن شکایات کا اندراج کر رہی تھی اب ٹیلی فون سروس سے بھی لوگوں کو مزید آسانی ہو گی۔

 یاد رہے کہ مذکورہ ہیلپ لائن پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے تیار کی ہے جس کا مقصد عوام کے مسائل کا ازالہ کرنا ہے۔ مذکورہ ہیلپ لائن میں جائیداد کے جھگڑے اور ہاؤسنگ سوسائٹیز ٗ خاندانی جھگڑے ٗ جرائم کے مقدمات ٗ ٹیلی فون کے کنکشن ٗ مشکلات ٗ بجلی کے کنکشن سمیت پانی ٗ سوئی گیس سمیت معاشرتی مسائل ودیگر معاملات کی مشاورت ٗ خدمات و دیگر سروسز فراہم کی جائیں گی۔