?راچ? م?? ??? اس?رو? س? 12?زار افراد متاثر ?وئ? ، وز?راعل?? سند?

205

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے 12 ہزار افراد متاثر ہوئے ۔ سندھ میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی سے مطمئن ہوں ۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کراچی میں ہمارا شہر ہے ہم اس کے لئے کام کر رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا سندھ حکومت اپنی ذمے داریاں پوری کر رہی ہے اگر وفاقی حکومت کام نہیں کرے گی تو وہ خود عوام کے آگے جوابدہ ہوں گے ۔

سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا ہیٹ اسٹروک سے 12 ہزار افراد متاثر ہوئے حکومت سندھ نے پورے انتظامات کیئے ہوئے تھے ۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا سندھ میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی سے مطمئن ہوں ۔ کراچی میں ہلاکتیں گرمی کے باعث ہوئیں اس میں کسی کا کوئی قصور نہیں ۔