پا?ستان ?? ل?? ساتو?? پوز?شن ب?? برقرار ر??نا مش?ل

229

ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی اور پھر بنگلادیش کے خلاف پے در پے شکستوں پر پاکستان کے لیے ساتویں پوزیشن بچانا بھی مشکل ہوگیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کی رینکنگ میں پاکستان اس وقت بنگلادیش ،ویسٹ انڈیز اور ذمبابوے سے اوپر ہے تاہم اسے بنگلادیش کے خلاف نہ صرف کلین سوئپ سے بچنے کا چیلنج درپیش ہے بلکہ عالمی رینکنگ میں مزید گراوٹ سے محفوظ رہنے کے چیلنج کا بھی سامنا ہے۔
بنگلادیش نے پاکستان کو تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں دو-صفر سے شکست دی ہے اگر بنگال ٹائیگرز سیریز میں کلین سوئپ کریں تو پاکستان ساتویں سے آٹھویں پوزیشن پر آجائے گا۔