دبئ?: آئ? س? س? ?? نئ? ??س? ر?ن?نگ جار?

244

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے باؤلنگ اور بیٹنگ کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ۔ آج سب سے کم درجہ حرارت لاہور میں 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

کولمبو ٹیسٹ میں شاندار باؤلنگ کے بعد یاس شاہ آئی سی سی کی رینکنگ میں ٹاپ 10 میں آ گئے ۔ کولمبو ٹیسٹ میں 6 وکٹیں حاصل کرنے پر یاسر شاہ کی رینکنگ میں پانچ درجے بہتری آئی ہے ۔ پانچ درجے کےبعد یاسر شاہ ٹیسٹ باؤلرز کی رینکنگ میں نویں نمبر پر آگئے۔

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ باؤلنگ رینکنگ کے مطابق سعید اجمل 12 ویں اور جنید خان 20 ویں نمبر پر ہیں ۔ آئی سی سی کی نئی بیٹنگ رینکنگ کے مطابق مصباح 14ویں پوزیشن پر ہیں جبکہ یونس خان تین درجہ تنزلی کے بعد آٹھویں پوزیشن پر چلے گئے ۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی بیٹنگ رینکنگ کے مطابق اظہر علی کولمبو ٹیسٹ میں سینچری بنانے پر 12 ویں نمبر پر براجمان ہو گئے ہیں ۔