بنگلہ دیش کے جنوب مشرقی بندرگاہ والے شہر چٹاگانگ کے فوجی اڈے سے پرواز کے فوری بعد بنگلہ دیشی ایئر فورس کا ایف 7 طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیشی ایئر فورس کا لڑاکا طیارہ ایف 7 ظہور الحق ایئر بیس سے ٹیک آف کرنے کے فوراً بعد خلیج بنگال کے قریب سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔ وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایاکہ متعلقہ حکام اور اہلکاروں نے جہاز کے ملبہ اور پائلٹ فلائیٹ لیفٹیننٹ تحمید کی تلاش کا کام شروع کر دیا ہے۔