بجل? ?? بدتر?ن لو?ش??نگ ن? عوام ?و ذ?ن? مر?ض بناد?ا ??، معراج ال?د?? صد?ق?

214

ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی کا کہنا ہے کہ بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کو ذہنی مریض بنادیا ہے جبکہ آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر صارفین کو بجلی پر دی گئی سبسڈی ختم کرنے کا حکومتی فیصلہ عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔

جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے اپنے ایک بیان میں آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر صارفین کو بجلی پر دی گئی سبسڈی ختم کرنے والے فیصلے کی اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو سحر وافطار اور تراویح میں بجلی سے محروم کرکے سخت اذیت سے دوچار کیا جارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اب آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر صارفین کو بجلی پر دی گئی سبسڈی ختم کرکے عوام پر بجلی گرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان کی زندگی اجیرن بنانے میں مصروف ہے۔ موجود ہ حکومت نے اپنے انتخابی مہم کے دوران نہ صرف عوام کو ریلیف دیکر مسائل حل کرنے کی یقین دہانی بلکہ ملک سے توانائی بحران کے خاتمے کے بلند بانگ دعوے کئے تھے مگر دوسال گزرجانے کے باوجود توانائی بحران کے خاتمے کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے کاروبار معیشت تباہ اور معمول کی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔

معراج الہدیٰ صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت صارفین کو بجلی پر دی گئی سبسڈی ختم کرنے والے فیصلے پر ہمدردانہ غور کرے اور نمائشی اقدامات پر قومی دولت ضایع کرنے کی بجائے توانائی بحران کے خاتمے کیلئے سنجیدہ وعملی اقدمات کئے جائیں۔