ب? ?ام پرائ?و? ?? ضمن? امتحان? فارم جمع ?ران? ?? تار?خ م?? توس?ع ?رد? گئ?

216

کراچی یونیورسٹی کی جانب سے بی کام پرائیوٹ کے ضمنی امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے اعلامیہ کے مطابق بی کام پرائیوٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2014ءکے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 6 جولائی 2015ءتک توسیع کردی گئی ہے۔ طلبہ اپنے امتحانی فارم 3900 روپے فیس برائے سال اول/ دوئم اور 6900 روپے فیس برائے (سال اول ودوئم باہم) کے ساتھ بینک کاﺅنٹرز واقع سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر جمع کرا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2008ءیا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000 روپے اضافی جمع کرانے ہوں گے۔ دریں اثناءطلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی مارکس شیٹ سالانہ امتحانات برائے 2014ءجامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پر واقع کاﺅنٹر نمبر 1 سے حاصل کر لیں۔ مارکس شیٹ کے حصول کےلئے اصل ایڈمٹ کارڈ، رجسٹریشن کارڈ اور قومی شناختی کارڈ ہمراہ لانا ضروری ہے۔