?راچ? اس?ا? ا??سچ?نج م?? 29 جون ?و ت?ز? ?ا رجحان ر?ا

190

کراچی اسٹاک ایکسچینج (کے ایس ای) میں 29 جون بروز پیر کو تیزی کا رجحان رہا جبکہ کے ایس ای 100 انڈیکس 208.42 پوائنٹس کے اضافہ سے 34093.55 پوائنٹس پر بند ہوا۔

 تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتہ کے آغاز پر پیر کو کراچی اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 208.42 پوائنٹس کے اضافہ سے 34093.55 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 137.19 پوائنٹس کی تیزی سے 21343.09 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 114.63 پوائنٹس کا اضافہ رونماءہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں بھی 388.17 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 154.61 پوائنٹس کے اضافہ سے 16277.43 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 44.19 پوائنٹس کی کمی سے 16565.35 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 354 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 225 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 113 کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں مندی اور 16 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔