الطاف حس?ن ن? ?ار?نو? ?و د?رن? ?? ت?ار? ?? ?دا?ت ?ر د?

221

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسی نے کارکنوں کو دھرنے کی تیاری کی ہدایت جاری کر دی ۔ کہتے ہیں عمران خان تین ماہ تک دھرنا دے سکتے ہیں تو ہم چھ ماہ تک دھرنا دے سکتے ہیں ۔

کراچی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ کے قائد الطاف حسین نے کارکنوں کو دھرنا دینے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان تین ماہ تک دھرنا دے سکتے ہیں تو ہم چھ ماہ دھرنا دے سکتے ہیں ۔ عمران خان کو دھرنے سے ہٹانے کے لئے کسی نے گولی نہیں چلائی ۔ الطاف حسین کا کہنا تھا ہمارا دھرنا قانون اور آئین کی بالادستی کے لئے ہو گا ۔

 ٹیلی فونک خطاب میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا خدا کی قسم ،  میرا یا میری پارٹی کا “را” سے کوئی تعلق نہیں ۔ طارق میر کے مبینہ بیان کو بنیاد بنا کر بھارتی ایجنٹ ثابت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کچھ لوگ مائنس الطاف حسین فارمولے کو منصوبہ بنا رہے ہیں ۔ طارق میر کے مبینہ بیان کو بنیاد بنا کر بھارتی ایجنٹ ثابت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ مبینہ بنان کو بنیاد بنا کر میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کچھ لوگ ہمیں “را” کا ایجنٹ ثابت کرنے پر تلے ہوئے ہیں ۔ خودساختہ اقراری بیان جاری کر کے لوگوں کوایم کیوایم سے متنفر کیا جا رہا ہے۔

الطاف حسین کا کہنا تھا حلفیہ کہتا ہوں میرا یا ایم کیوایم کا “را”سے کوئی تعلق نہیں، را “پاکستان کی دشمن اورجو پاکستان کادشمن ایم کیو ایم اس کی دشمن ہے۔ ایم کیوایم کے قائد کا کہنا تھا میرے اوپرحملے ہوئے تو ساتھیوں نے کہا کہ ملک سے باہر چلے جاؤ، جب مجھےقتل کرنے میں ناکام ہوئے تو جناح پور سمیت تمام الزامات لگائے گئے۔

الطاف حسین کا کہنا تھا سندھ میں کوٹا سسٹم بند کر کے میرٹ کا نظام قائم کیا جائے ، صرف صوبہ سندھ میں کوٹا سسٹم نافذ کیوں کیا گیا؟

قائد تحریک کا کہنا تھا ایک نہ ایک دن تومرناہے، چاہتا ہوں 50 یا 100 ایماندار لوگوں کی ٹیم چھوڑ جاؤں، چاہتا ہوں ایماندار لوگوں کی ٹیم مشن کو آگے بڑھائے ۔ ان کا کہنا تھا پاکستان میں مہاجروں کی حب الوطنی پرشک کیا جا رہا ہے، ہمیں کچھ نہیں دیتے تو کم ازکم ہمیں ملک دشمن نہ کہا جائے۔ الطاف حسین کا کہنا تھا بھتالینا، زبردستی کھالیں اور فطرہ جمع کرنا میری تعلیمات نہیں، جرائم میں ملوث شخص کو ہم پارٹی سے نکال دیں آپ گرفتار کر لیں، اگرالطاف حسین ہٹ گیا تو یہ مجمع ٹکڑوں میں بٹ جائے گا۔