چ?ن ?? صدر ?و”نشان پا?ستان” عطا

184

صدر مملکت ممنون حسین نے مثالی دوست ملک چین کے صدر شی چن پنگ کو نشان پاکستان عطاکردیا۔
ایوان صدر اسلام آباد میں ہونے والی ایک پروقار تقریب میں صدر مملکت ممنون حسین نے چینی صدر کوملک کے سب سے بڑے سول اعزاز نشان پاکستان سے نوازا۔
تقریب میں وزیراعظم میاں نوازشریف سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان،وفاقی وزرا،گورنر، وزرائے اعلیٰ سمیت اعلیٰ حکومتی شخصیات نے شرکت کی۔
ایوان صدر میں صدر مملکت ممنون حسین نے چینی صدر سے ون آن ون ملاقات کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ خطے کی تقدیر بدل دے گا، خواہش ہے اقتصادی راہداری سے منسلک منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد ہو۔اس موقع پر صدر ممنون حسین نے چینی انجینئرز کی سیکورٹی پاک فوج کے حوالے کرنے کی منظوری بھی دی۔