لندن پول?س ?ا س?اس? جماعت ?? دفتر پر چ?اپ? ، ?ت??ارو? ?? ف?رست منظرعام پر

246

لندن میں سیاسی جماعت کے دفتر پر چھاپے کے دوران اسکاٹ لینڈیارڈ کو ملنے والی ہتھیاروں کی فہرست سامنے آ گئی ۔ فہرست کے مطابق خریدے گئے ہتھیاروں کی کل مالیت کے 27000 ڈالرز ادا کیئے جا چکے ہیں ۔

لندن میں سیاسی جماعت کے دفتر پر چھاپے کے دوران ملنے والی ہتھیاروں کی فہرست اسکاٹ لینڈ یارڈ نے افشاں کر دی ۔ فہرست کے مطابق 50 اےکے47 ، 50 ہزار راؤنڈ، 10 آر پی جی، 5 اسنائپر رائفلز ود ٹیلی اسکوپ ، 50 رشین ہینڈگرنیڈ، 20 ٹی ٹی ، 30 کلوبارود ، 20 ڈیٹونیٹر خریدے گئے ۔ اسلحے کی فہرست کے مطابق 50 شیلز اور 5 سائلنسرز بھی خریدے گئے ۔ تمام رائفلز اور پسٹلز کے میگزین بھی خریدے گئے ۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے خریدے گئے اسلحے کی کل مالیت 62838 ڈالرز بنتی ہے جس میں سے 27000 ہزار ڈالرز کی ادائیگی کی جا چکی ہے جبکہ 35838 ڈالرز کی رقم واجب الادا ہے ۔