سوئی میں علیحدگی پسندوں کے گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں درجن بھر دہشت گرد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ 20 علیحدگی پسندوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔
مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بلوچستان کے شہر سوئی کے قریب واقع کوہلو اور ڈیرہ بگٹی کی سرحدی پٹی پر ایک کالعدم تنظیم نے دوسری کالعدم تنظیم کے کرم خان کیمپ پر راکٹوں اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کردیا ہے دونوں گروپوں کی جانب سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں کئے شرپسند زخمی ہوگئے ہیں جبکہ رپورٹس کے مطابق 20 علیحدگی پسند اب تک ہلاک ہوچکے ہیں۔ دونوں جماعتوں کے درمیان مسلح تصادم جاری ہے جس سے بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا امکان ہے۔