پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم رہنماء صمصام بخاری سمیت مزید 4عہدیداران نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔
اطلاعات کے مطابق پی پی پنجاب کے اہم رہنماؤں کا پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے کا سلسلہ برقرار ہے ۔سابق وزیر اشرف سوہنا کے بعد اب صمصام بخاری ،طارق انیس اور 2سابق ایم پی ایز نے اپنی سیاسی وابستگی تحریک انصاف سے جوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پارٹی چھوڑنے والے رہنماء آئندہ چند دنوں میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ملاقات کرکے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔