?ر?? ورل??پ2015،دومل?ن افراد ?وعارض? روزگارملا

205

میلبرن: کرکٹ ورلڈ کپ 2015 سےآسٹریلیا اورنیوزی لینڈکو غیر معمولی معاشی فوائد حاصل ہوئے ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ 2015 آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ تھاجس میں دنیا بھر کے10 لاکھ 16 ہزار 420 شائقین نے اسٹیڈیم میں بیٹھ کر میچز دیکھے جب کہ2 لاکھ 95 ہزار غیر ملکی افراد آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ پہنچےاور دنیا بھرمیں 1.5 بلین افراد ورلڈ کپ میچزسے لطف اندوز ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی کپ کے دوران آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں میگا ایونٹ کے دوران 2 ملین افراد کو عارضی طور پر روزگار ملا اور ورلڈ کپ سے 8320 مستقل ملازمت کے موقع میسر آئے جب کہ میزبان ملکوں میں میگا ایونٹ کے دوران 2 ملین افراد کو عارضی طور پر روزگار ملا۔