?راچ? م?? اموات، سند? ?ائ??ور? اور ?? ال???ر? ?ونو?س جار?

220

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں گرمی کے باعث ہلاکتوں سے متعلق درخواست پر سندھ حکومت، کے الیکٹرک اور دیگر کونوٹس جاری کردیے۔

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عقیل عباسی اور جسٹس شوکت میمن نے کراچی میں گرمی سے اموات سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ کراچی میں پانی وبجلی کی عدم فراہمی سے سیکڑوں افراد جان کی بازی ہارگئے ان اموات کی ذمے دار حکومت سندھ اور کے الیکٹرک ہے۔

عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد حکومت سندھ، کے الیکٹرک اور دیگر کونوٹس جاری کردیے جب کہ درخواست کو اس جیسی دوسری درخواستوں کےساتھ منسلک کرنے کا حکم دے دیا۔