کراچی میں ہیٹ اسٹروک کے باعث اموات کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور آج مزید 6افراد دم توڑ گئے ہیں۔
شہر قائد میں ہیٹ اسٹروک سے اموات کا سلسلہ 9ویں روز بھی برقرار ہے۔منگل کے روز شدید گرمی سے متاثرہ 5افراد جناح اسپتال میں چل بسے جب کہ ایک شخص سول اسپتال میں دم توڑ گیا۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے مرنے والوں کی تعداد 1200سے تجاوز کرچکی ہے۔