ا?م ??وا?م ?ود?شتگرد قرارد? ?رپابند? عائد ?? جائ?،وز?رداخل? بلوچستان

200

بلوچستان کے وزیر داخلہ میرسرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کراچی اور بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں “را”ملوث ہے، ایم کیوایم کو دہشت گرد تنظیم قرار دے کر اس پر پابندی عائد کی جائے۔

کوئٹہ میں آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا پختہ عزم کررکھاہے ، رمضان المبارک میں عوام کی سیکورٹی کے لیے خصوصی منصوبہ بندی کی ہے تاکہ عوام بلا خوف خطر اپنی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔

وزیرداخلہ نے بتایا کہ قلعہ عبداللہ،ڈیرہ مرادجمالی، بھاگ اورخانوزئی پشین میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا ہے یہ کارروائیاں خفیہ اطلاعات پر کی گئی ہیں۔