انٹرنیٹ کا معروف سرچ انجن گوگل اب موبائل فرینڈلی ویب سائٹس کو سرچنگ میں ترجیح دے گا۔
گوگل سرچ انجن اپنے سرچنگ کے طریقہ کار کو اپ ڈیٹ کررہا ہے جس کے مطابق گوگل موبائل پر انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کو ایسی ویب سائٹس ترجیجاًفراہم کی جائیں گی جو موبائل میں باآسانی کھل سکیں۔
واضح رہے کہ کسی ویب سائٹ کے موبائل فرینڈلی ہونے کے لئے لکھائی کا سائز اور موبائل کی اسکرین پر اس کا پورا آنا سمیت کچھ چیزوں کا ہونا ضروری ہے۔
گوگل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موبائل پر انٹرنیٹ کے بڑھتے ہوئے استعمال کے پیش نظر سرچنگ کے طریقہ کار میں 21اپریل سے تبدیلی کی جارہی ہے جس کے تحت موبائل پر آسانی سے کھلنے والی ویب سائٹس کو سرچنگ میں نہ صرف زیادہ جگہ ملے گی بلکہ وہ سرچنگ میں پہلے نظر بھی آئیں گی۔