وزیراعظم میاں نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں ملکی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
منگل کے روز وزیراعظم میاں نوازشریف سے آرمی چیف نے ملاقات کی۔ایوان وزیراعظم میں ہونے والی ملاقات میں ملک کی اندرونی اور سرحدی سیکورٹی پر بات چیت ہوئی جب کہ آرمی چیف نے دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب سے متعلق بریفنگ دی۔
ملاقات میں بھارت کی پاکستان میں مداخلت کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے پر بھی غور کیا گیا ہے۔