فلپائن اپنی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے پاکستان سے پچاس ہزار ٹن چاول خریدے گا۔
فلپائنی حکومت نے دوسرے ممالک سے چاول درآمد کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور وہ رواں سال آٹھ لاکھ ٹن چاول خریدے گا جس میں سے وہ پاکستان سے پچاس ہزارٹن، ویت نام اور تھائی لینڈ سے 2لاکھ 93ویں ہزار ٹن چاول خریدے گا۔
پاکستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں چاول کی پیدوار وافر مقدار میں ہوتی ہے ۔ملک میں چاول کی پیدوارسالانہ ستر لاکھ ٹن ہے اور مقامی کھپت تیس لاکھ ٹن ہے جب کہ باقی چاول برآمد کیا جاتا ہے۔