م?? الم?رم? م?? مو?رسائ??ل ?? ?رائ? ج?از ?? ??? س? م?نگ?

239

مکہ المکرمہ میں رمضان المبارک کے دوران عمرے کی ادائیگی کے لیے آئے ہوئے عازمین کے لیے موٹرسائیکل کے کرائے جہاز کے ٹکٹ سے مہنگے ہوگئے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق مکہ المکرمہ میں رمضان المبارک کے دوران عمرے کی ادائیگی کے لیے آئے ہوئے عازمین کے لیے موٹر بائیک کی سواری بہت زیادہ اہمیت رکھتی ہے، اس لیے کہ ان موٹرسائیکل سواروں کو کرایہ ادا کرکے عازمین عمرہ شہر کے مرکزی علاقے سے مسجد الحرام تک باآسانی پہنچ جاتے ہیں۔

بہت سے معتمرین پبلک ٹرانسپورٹ میں بہت زیادہ رش ہونے کی وجہ سے موٹر سائیکل کو ترجیح دیتے ہیں لیکن دیکھنے میں آیا ہے کہ موٹر سائیکل کے مالکان عازمین کی مجبوری سے فائدہ اْٹھاتے ہیں اور ان سے من مانی رقم وصول کرتے ہیں۔ ناصرف ان کی جانب سے طلب کی جانے والی رقم بہت زیادہ ہوتی ہےبلکہ یہ لاپرواہی کے ساتھ اور یکطرفہ سڑک پر غلط رْخ پر بھی موٹرسائیکل چلانے سے گریز نہیں کرتے۔

مکہ کے ٹریفک ڈائریکٹوریٹ نے خفیہ طور پر اپنے افسران کے ذریعے ان موٹرسائیکلوں کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی تھی لیکن ان کی تعداد اس قدر زیادہ ہے کہ ان کوششوں سے خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہوسکے۔

ان موٹرسائیکلوں کے کرائے خاص طور پر رمضان المبارک کے آخری عشرے کے دوران فاصلے کے مقابلے میں کہیں انتہائی زیادہ ہوجاتے ہیں۔آخری عشرے میں عازمین عمرہ کی بہت بڑی تعداد مکہ میں موجود ہوتی ہے اور بے انتہا رش ہونے کی وجہ سے یہ موٹرسائیکل سوار منہ مانگے کرائے وصول کرتے ہیں، پانچ کلومیٹر کے فاصلے کے لیے ان کاکرایہ 500 سعودی ریال یعنی تقریباً 13 ہزار 565 پاکستانی روپے کے برابر ہوسکتا ہےجبکہ ہوائی جہاز کا ٹکٹ یہاں کم سے کم 300 ریال میں خریدا جاسکتا ہے۔