ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کراچی کے ایٹمی بجلی گھر کینپ سے کے الیکٹرک کو بھلی فراہمی بحال ہوگئی ہے جس کے بعد لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل نہیں ہوگی۔
میڈیا کو جاری کیے گئے بیان میں کے الیکٹرک کے ترجمان نے بتایا کہ کینپ سے کے الیکٹرک کو بجلی کی فراہمی بحال ہوگئی ہے۔کینپ سے کے الیکٹرک کو 70سے80میگا واٹ بجلی ملتی ہے جس سے لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں کمی واقع ہوتی ہے تاہم گزشتہ دنوں کینپ سے بجلی کی فراہمی معطل تھی جس سے شہر کے لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بجلی معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن کینپ سے بجلی کی دستیابی کے بعد لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بجلی بند نہیں کی جائے گی۔