وز?راعظم ن? ا??سپر?س و? سگنل فر? توس?ع منصوب? ?ا سنگ بن?اد ر?? د?ا

211

وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد ایکسپریس وے سگنل فری توسیع منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ۔ سی ڈی اے ذرائع کے مطابق منصوبے پر 21 ارب 80 کروڑ روپے لاگت آئے گی ۔ وزیراعظم کا کہنا ہے رمضان المبارک کے مہینے میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا ۔ ان کا کہنا ہے قومی منصوبوں میں تاخیر کے ذمے داروں کا احتساب ہونا چاہیے ۔

اسلام آباد ایکسپریس وے سگنل فری توسیع منصوبے کا سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا رمضان المبارک کے مہینے میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جا رہا ۔ پیٹرول کی قمیتوں میں اضافہ نہ کرنے سے حکومت کو ڈھائی ارب روپے کی ڈز پڑے گی ۔ ان کا کہنا تھا عالمی منڈی تیل کی قیمتوں اضافہ ہوا ہے ۔

سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب وزیراعظم کا کہنا تھا مستقبل میں روات کو موٹروے سے ملانا چاہتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا این ایل جی سے 3600 میگا واٹ بجلی پیدا کریں گے ۔ نیلم جہلم منصوبے سے ہم ساڑھے نو سو میگاواٹ بجلی حاصل ہو گی ۔ بجلی کے مزید کارخانے لگ رہے ہیں ۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا ہماری حکومت نے گذشتہ چند مہینوں میں بجلی کی قیمت میں 5 روپے 32 پیسے کمی ہے ۔ تربیلا فور منصوبے پر کام شروع ہو چکا ہے ۔ وزیراعظم نواز شریف نے اعلان کیا کہ ہم اپنے دورے حکومت میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کر دم لیں گے ۔

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا اسلام آباد میٹروبس منصوبے کے مخالفین اب منصوبے کی تعریف کر رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کل کراچی جا رہا ہوں اور وہاں پر بھی میٹروبس منصوبے کے لئے رقم مختص کر دی ہے ۔

سی ڈی اے ذرائع کے مطابق اسلام آباد ایکسپریس وے سگنل فری توسیع منصوبے پر 21 ارب 80 کروڑ روپے لاگت آئے گی ۔ فیض آباد سے ایئرپورٹ تک منصوبہ 5 لین کا جبکہ ایئرپورٹ سے روات تک 6 لین کا منصوبہ ہو گا ۔ سی ڈی اے کے مطابق 25 کلومیٹر طویل شاہراہ زیرو پوائنٹ سے فیض آباد تک 6 لین کی ہو گی، فیض آباد سے روات تک 24 کلومیٹر کا سفر 50 منٹ میں طے ہوتا ہے، منصوبے کی تکمیل سے سفر کا دورانیہ 20 سے 25 منٹ ہو جائے گا۔ سگنل فری منصوبے کے مطابق فیض آباد سے روات تک روزانہ تقریبا ڈیڑھ لاکھ گاڑیوں کی آمد و رفت ہوتی ہے۔ فیض آباد سے کورال چوک تک 2 انٹر چینج اور 3 انڈر پاسز تعمیر ہوں گے، کورال چوک سے روات تک سڑک 12 کلومیٹر طویل ہے۔ 10 ماہ میں مکمل ہونے والے منصوبے پر کام کا آغاز اگست 2015 کو ہوگا ، دوسرے مرحلے کی لمبائی 8 کلومیٹر ہے ،تیسرے مرحلے میں کورال چوک سے روات تک تعمیر مکمل کی جائیگی۔