پشاور: ضمن? بلد?ات? انتخابات ، پرو?زخ?? ?? ز?رصدارت ا?م اجلاس

228

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی زیرصدارت صوبے میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس ہوا ۔ اجلاس کے فیصلے کے مطابق 5 جولائی کو پولنگ کے موقع پر دفعہ 144 نافذ کی جائے گی ۔

خیبرپختونخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلے کیئے گئے ۔

فیصلے کے مطابق کے پی کے حکومت ضمنی بلدیاتی انتخابات کے دوران فوج تعینات کرنے کی درخواست کرے گی ۔ ہر پولنگ اسٹیشن پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی ۔ 5 جولائی کو پولنگ کے موقع پر دفعہ 144 نافذ کی جائیگی اور دفعہ 144 کے تحت اسلحہ لے کر چلنے پر پاپندی ہو گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے کے تمام پرنٹنگ پریس 4 اور 5 جولائی کو بند کرائی جائیں گی، ووٹرز کے رش سے بچنے کے لئے چھوٹے اسکولوں میں پولنگ اسٹیشن قائم کرنے سے گریز کیا جائیگا، اسلام آباد اور پنجاب کی لیڈی پولیس کی خدمات بھی حاصل کی جائینگی۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے 365 پولنگ اسٹیشنوں میں 5 جولائی کو دوبارہ پولنگ ہو گی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا کہنا تھا اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کے خدشات ہیں، اس لئے حکومت فوج کی مدد کے بغیر دوبارہ پولنگ ہر گز نہیں چاہتی۔  پرویزخٹک کا کہنا تھا محکمہ داخلہ الیکشن کمیشن پر واضح کرے کہ کے پی کے حکومت سیکیورٹی رسک لینے کی پوزیشن میں نہیں، وزیراعلیٰ کا کہنا تھا الیکشن کمیشن کو ری پولنگ کے لئے صرف تربیت یافتہ عملہ تعینات کرنا چاہئے۔