?راچ?:??فنس م?? ?وائ? فائرنگ ?رن? والا شخص گرفتار

217

کراچی میں ڈیفنس فیز 5 میں ہوائی فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلانے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں ہوائی فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلانے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔ پولیس کا کہنا ہے گرفتار شخص کا نام کاشف ہے اور وہ ڈیفنس کا ہی رہائشی ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے ایس ایم جی اور نائن ایم ایم رائفلز برآمد ہوئی ہیں ۔ پولیس کا کہنا ہے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔