سوشل م???ا پر چلن? والا طارق م?ر ?ا ب?ان پول?س ر??ار? ?ا حص? ن??? ، لندن پول?س

206

ایم کیوایم رہ نما طارق میرکے مبینہ بیان پرلندن پولیس کا ردعمل سامنے آگیا ، لندن پولیس کا کہنا ہے طارق میر سے متعلق سامنے آنے والا بیان پولیس ریکارڈ کا حصہ نہیں ۔

ترجمان ایلن کروکرفورڈ نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف سوشل میڈیاز پر ایم کیو ایم کے رہنما طارق میر کے حوالے سے چلنے والے بیان کا ہم نے بغور جائزہ لیا ہے اور جائزے کے بعد تصدیق کر سکتے ہیں کہ یہ پولیس کی دستاویز کا حصہ نہیں ۔ تاہم ترجمان برطانوی پولیس کا کہنا تھا کہ ہم طارق میر کے بیان کی تفصیلات جاری نہیں کر سکتے ۔