پا?ستان م?? موبائل استعمال ?رن? والو? ?? تعداد م?? لا??و? ?? ?م?

261

موبائل سموں کی بائیومیٹرک تصدیق کےبعد ملک بھر میں سیلولر فون استعمال کرنے والوں کی تعداد میں لاکھوں کی کمی واقع ہوئی ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی( پی ٹی اے) کے مطابق مارچ 2015 میں ملک بھر کے موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد گھٹ کر 13کروڑ 49 لاکھ رہ گئی جوکہ فروری 2015 میں تقریباً 13کروڑ 66 لاکھ تھی ۔
سموں کی بائیومیٹرک تصدیق کے عمل سے قبل ہر سال لاکھوں کی تعداد میں موبائل استعمال کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا تھا لیکن دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر بائیو میٹرک سسٹم لاگو ہونے کے بعد موبائل صارفین کی تعداد کو ریورس گیئر لگ گیاہے۔