گرمی نے فرانس، پرتگال اور دیگر یورپی ممالک کے بعد اب برطانیہ کا رخ کرلیا۔ آج برطا نیہ میں گرمی کا9سال کارکارڈٹوٹنےکاامکان ہے۔
برطانوی محکمہ موسمیات نے آج گرمی کی شدت میں اضافےکی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ میں گرمی کا 9سالہ رکارڈ ٹوٹنے کا امکان ہے۔ لندن میں منگل کودرجہ حرارت30 ڈگری سینٹی گریڈتک جاپہنچاجب کہ آج (بدھ)کو متعدد علاقوں میں درجہ حرارت 36ڈگری تک پہنچنے کی توقع ہے۔
گرمی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر برطانوی حکام نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔لندن میں سخت گرمی کے باعث شہریوں نے سوئمنگ پول اور پارکوں کا رخ کیا ہے جب کہ پانی کے استعمال میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔