محکمہ موسمیات نے آج شب کراچی میں بونداباندی کی پیش گوئی کرتے ہوئے تیز سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں موسم ابرآلود رہے گا۔شہر میں درجہ حرات 33رکارڈ کیا گیا ہے اور زیادہ سے زیادہ 36ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 59 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں آج رات بونداباندی متوقع ہے اور تیز سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔