وزیراعظم میاں نوازشریف ایک روزہ مختصر دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ایئرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔
وزیراعظم کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ ہاوس میں شہر قائد میں بجلی اور پانی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ اجلاس میں ایم ڈی کےالیکٹرک اورایم ڈی واٹربورڈکو دو پہر 12 بجےوزیراعلیٰ ہاؤس میں طلب کرلیاگیا ہے۔
اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف کو شہر قائد میں پانی و بجلی کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس میں وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ سمیت اہم صوبائی وزراء اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران شرکت کریں گے۔