لا?ورم?? مار? گئ? د?شتگردو? ?ا نشان? آئ? ب? آفس ت?ا، وز?رداخل? پنجاب

205

پنجاب کے وزیرداخلہ کرنل (ر)شجاع خانزادہ کا کہنا ہے کہ لاہور میں فورسز کی کارروائی میں تین روز قبل مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ہے اور ان کا ہدف مال روڈ پر واقع آئی بی آفس تھا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ نے بتایا کہ دہشتگردوں کےخلاف کامیاب آپریشن کرکےدہشتگردی کامنصوبہ ناکام بنایا، القاعدہ اور ان کے ممبران منصوبے کی پلاننگ میں شامل تھے۔

ان کے مطابق 3دہشت گردوانا سےسوارہوئےاورلاہورپہنچے اور جب دہشت گردوں کے ٹھکانےپرحملہ کیا تو2 افراد زخمی ہوئے۔ دہشتگردوں سے4خودکش جیکٹس،4کلاشنکوف، راکٹ لانچربرآمدہوئے جب کہ دہشت گرد نعمان زخمی حالت میں گرفتارہے۔انہوں نے کہا کہ خود کش حملہ آوروں کو5ماہ افغانستان میں تربیت دی گئی تھی۔