وزیراعظم میاں نوازشریف نے کراچی میں کے فون منصوبہ 2سال میں مکمل کرنے احکامات جاری کرتے ہوئے شہر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور پانی کی قلت کو ختم کرنے کے لیے فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی۔
وزیراعظم کی زیرصدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں کراچی میں گرمی سے اموات اور شدید گرمی سے پیدا شدہ صورتحال پر بریفنگ لی جب کہ پانی کی قلت اور لوڈشیڈنگ کے مسئلے پرتبادلہ خیال کیا۔سندھ حکومت کی جانب سے وزیراعظم کو ہیٹ اسٹروک سے اموات اور حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔
کراچی میں پانی کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم نے کے فور منصوبہ 2سال میں مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے۔وزیراعظم نے صوبائی حکومت کو بجلی اور پانی کے منصوبوں میں فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کےفور منصوبے کے لیے 2ارب سے بڑھا کر فنڈز10کردیے گئے ہیں۔