?ا?? ورل?ل?گ ?وار?رفائنل، برطان?? ن? پا?ستان 1ـ2 گول س? ش?ست د? د?

267

ہاکی ورلڈ لیگ کےکوارٹر فائنل میں برطانیہ نے پاکستان کو ہرا کر اولمپک 2016 کے لئے کوالیفائی کر لیا ۔

بیلجیئم میں ہونے والے ہاکی ورلڈ لیگ کے کوارٹر فائنل میں برطانیہ نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی ۔ برطانیہ کی طرف سے کرس گرفتھس اورالیسٹربراگڈن نے گول کیئے ۔ پاکستان کی طرف سے میچ کا واحد عمربھٹہ نے میچ کے چوتھے کوارٹر میں کیا ۔ پاکستان کو اولمپک 2016 کھیلنے کے لئے اب پانچویں پوزیشن حاصل کرنا ہو گی ۔

پاکستانی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران کا کہنا ہے اگلے میچز بڑے اہم ہیں ہم کو میچز میں بہتر کارکردگی دکھانی ہو گی ۔ ریواولمپکس2016 میں برازیل میں ہوں گے