سپر?م ?ور? ن? بابر اعوان ?و 5?زار ?اجرمان? ?رد?ا

237

سپریم کورٹ نے انتخابی عذرداری کیس میں پیش نہ ہونے پر بابر اعوان کو 5ہزارکا جرمانہ کردیا۔

جمعرات کے روز جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے انتخابی عذرداری کیس کی سماعت کی ۔بابر اعوان  کی غیر حاضری پرعدالت برہمی کا اظہار کیا۔معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بابر اعوان ہائی کورٹ میں مصروف ہیں اس لیے وہ تاخیر سے حاضر ہوں گے لہذا کیس کی سماعت ساڑھے گیارہ بجے رکھی جائے جس پر جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ کیس سپریم کورٹ میں ہے تو بابر اعوان ہائی کورٹ میں کیا کررہے ہیں۔

عدالت نے سماعت پر بروقت پیش نہ ہونے پر بابر اعوان کو 5ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد تک لیے ملتوی کردی۔