سند? پول?س ?? اعل?? افسران ??خلاف ?رپشن ?? تحق?قات شروع

218

قومی احتساب بیورو(نیب)نے سرکاری فنڈز میں اربوں کی خورد برد کے الزام میں آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی سمیت دیگر افسران کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیاہے۔

نیب نے محکمہ پولیس سندھ میں اربوں کی کرپشن کے الزامات پر سندھ پولیس کے اعلیٰ افسران تک تفتیش کا دائرہ کاربڑھادیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس میں آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سمیت سندھ پولیس کے متعدد افسران کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی گئی ۔

دیگر افسران میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز علیم جعفری ، اے آئی جی فنانس فدا حسین ، اے آئی جی لاجسٹکس تنویر طاہر، ایس پی آصف رزاق اور ایس ایس پی مقصود میمن شامل ہیں ۔

 ان افسران پر الزام ہے کہ انہوں نے سندھ پولیس کیلئے اسلحہ ، سی سی ٹی وی کیمروں ، بلٹ پروف جیکٹس ، گاڑیوں اور دیگر سامان کی خریداری میں اربوں روپے کی کرپشن کی ۔ اجلاس میں چیئرمین نیب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پولیس کے شعبہ فنانس کی مدد سے سرکاری فنڈز میں خورد برد کی جاتی ہے جبکہ بعض افسران منظم جرائم میں بھی ملوث ہیں ۔