تحریک انصاف کے رہنماء عارف علوی نے نجم سیٹھی پر2013کے عام انتخابات میں “35پنکچر” کا الزام لگانے پر معافی مانگ لی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عارف علوی نے لکھا کہ ہم نے افواہوں اور غلط اطلاعات کی بنیاد پر “35پنکچر”کا الزام عائد کیا تھا ہمیں ان اطلاعات اور افواہوں کی تصدیق کرنی چاہیئے تھی تاہم اب وقت آگیا کہ وہ غلط الزامات پر معافی مانگیں۔
دوسری جانب نجم سیٹھی نے تحریک انصاف کی معافی خوش آئند قرار دیتے ہوئے شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا اپنے الزام پر معافی مانگنا اچھا اقدام ہے۔