پشاور م?? وز?راعل?? ?اؤس جان? وال? مظا?ر?ن پر پول?س ?ا لا??? چارج

250

پشاور میں سرکاری ملازمین کا اپ گریڈیشن کے لیے احتجاج،مظاہرین کا وزیراعلیٰ ہاؤس مارچ پر پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ۔
پشاور میں سرکاری ملازمین نے اپ گریڈیشن کے لیے سوری پل پر احتجاجی مظاہر ہ کیا،مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے لگائےجب کہ احتجاج کے باعث جی ٹی روڈ اور جیل روڈ بلاک ہوگیا۔مظاہرین نے وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش کی جس پر پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور شیلنگ کی ۔ پولیس کی بھاری نفری نے مظاہرین کو پیچھے دھکیل دیا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کرے گی احتجاج جاری رہے گا۔