ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ زرمبادلہ کے ذخائراٹھارہ ارب پچاس کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں۔ جس پر وزیراعظم نواز شریف نے قوم اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکو مبارک باد دی ہے، وزیراعظم نے کہا ہے کہ ملک کو اقتصادی ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔