آر پی او گوجرانوالہ فیصل شاہکار کا کہنا ہے ٹرین حادثے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 12 ہو گئی ہے ۔ ابتدائی تحقیقات میں ٹرین حادثے میں تخریب کاری کے کوئی شواہد نہیں ملے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ کا کہنا تھا انکو ٹرین حادثے کی اطلاع جیسے ہی ملی ہم یہاں پہنچ گئے ۔ ان کا کہنا تھا نہر میں پانی کا بہاؤ بہت تیز تھا سب سے پہلے پانی بند کرایا گیا ۔
فیصل شاہکار کا کہنا تھا حادثے کے بعد گوجرانوالہ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی ڈیکلیئر کر دی گئی تھی ۔ آر پی او گوجرانوالہ کا کہنا تھا ابتدائی تحقیقات میں ٹرین حادثے میں تخریب کاری کے شواہد نہیں ملے ، امدادی کاموں میں بھاری مشینری استعمال کی جا رہی ہے ،کوشش ہے کہ جلد از جلد ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا جائے ۔