?ر?ن حادث? ، د?شتگرد? ?? عنصر ?و نظرانداز ن??? ??ا جا س?تا ، خواج? سعد رف?ق

272

وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے ٹرین حادثے میں دہشتگردی کے عنصر کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا ۔  72 گھنٹوں میں حادثے کی تفصیلی رپورٹ سامنے آ جائے گی ۔ وزیراعظم نواز شریف نے ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں ۔

وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق ٹرین حادثے کی جگہ پر پہنچ گئے ۔ وزیرریلوے کا کہنا ہے کہ ٹرین حادثے میں دہشتگردی کے عنصر کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا تاہم ابھی تک کسی دھماکے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ آرمی کے افسران بھی جائے حادثہ پر موجود ہیں اور وہ اپنی تحقیقات کر رہے ہیں ۔  خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ حادثے کی ابتدائی رپورٹ شام تک تیار ہو کر ان تک پہنچ جائے گی ۔ رپورٹ کے بعد صورتحال کا مزید جائزہ لیا جائے گا ۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا حادثے کی شکار ٹرین سے مسافروں کو نکال لیا گیا ہے ۔ 72 گھنٹوں میں حادثے کی تفصیلی رپورٹ موصول ہو جائے گی ۔ ٹرین پنوعاقل سے فوجیوں کو کھاریاں لے کر جارہی تھی۔ ان کا کہنا تھا حادثے سے سواگھنٹہ پہلے پاکستان ایکسپریس ٹریک سے گزری تھی ۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا خدشہ ہے کہ جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہو جائےگی ۔ ٹریک کی صورتحال کو ریلوے کے انجینیئرز بہتر طور پر بریف کر سکتے ہیں ۔ پاکستان ایکسپریس کے ڈرائیور کو اگر کوئی مسئلہ محسوس ہوا توتا تو وہ لازمی کنٹرول روم کو اس خدشے سے آگاہ کرتا ۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا سال میں چار مرتبہ پلوں کی حالت کا تفصیلی جائزہ لیا جاتا ہے ۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا حادثے کی تفصیلات عوام کے سامنے لائیں گے ۔

دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف نے گوجرانوالہ کے قریب ٹرین حادثے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ وزیراعظم نے انتظامیہ کا احکامات جاری کیئے ہیں کہ زخمی افراد کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں ۔