?راچ?:ا?ف آئ? ا? ?? ?ارروائ? ،س? ا? ا? ?? چار افسران گرفتار

226

ایف آئی اے اینٹی کرپشن نے کارروائی کر کے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے چیف ایچ آر اور 2 ڈائریکٹرز سمیت 4 افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

ایف آئی اے اینٹی کرپشن نے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے پر سی اے اے کے چیف ایچ آر اور 2 ڈائریکٹر سمیت 4 افسران کو گرفتار کر لیا ۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے گرفتار افسران میں دو موجودہ اور دو سابق افسران شامل ہیں ۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے گرفتار افسران پر زمینوں کے معاملات میں غبن کا الزام ہے، ترجمان کا کہنا ہے ملزمان پر کروڑوں روپے مالیت کی اراضی 7 روپے فی گز کے حساب سے کرائے پر دیے جانے کا الزام ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے ملزمان کے عمل سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا ہے ۔