اوباما کے خلاف سخت زبان کا استعمال، امریکا اسرائیل پر برہم

226

امریکہ نے اسرائیل کی جانب سے صدر اوبامہ کے خلاف سخت زبان استعمال کرنے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر اوباما کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنا سراسر ناقابل قبول ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے امریکا اور اوباما کے خلاف سخت زبان استعمال کرنے پر اسرائیل کے سابق امریکی سفیرنے شدید غصے میں کہا ہے کہ صدر اوباما کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنا سراسر ناقابل قبول ہے۔

رپورٹس کے مطابق سابق امریکی سفیر ڈین کرٹزر نے کہا کہ اوباما کے خلاف استعمال کی جانے والی زبان قابل قبول نہیں ایک اتحادی کو زیب نہیں دیتا کہ وہ دوسرے اتحادی کے لیے ایسی زبان استعمال کرے۔ انہوں نے کہا اسرائیل مغربی کنارے میں جو کچھ کر رہا ہے عالمی برادری کے ساتھ امریکا بھی اس کا مخالف ہے۔