ترک صدر کی اہلیہ کا عالمی رہنماؤں کی بیگمات کو خط

157

ترک صدر کی اہلیہ امینہ ایردوان نے عالمی رہنماوں کی بیگمات کو خط لکھا ہے کہ شام کیلئے آنسو بہانے سے بڑھ کر کچھ کرنا ضروری ہے،عالمی برادری کو حرکت میں لانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

ترک میڈیا کے مطابق ترک صدر کی ا ہلیہ امینہ ایردوان نے عالمی رہنماوں کی بیگمات کو خط میں کہا ہے کہ عالمی برادری کو حرکت میں لانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گی۔انہوں نیکہاکہ شام کے لئے آنسو بہانے سے بڑھ کر کچھ کرنا ضروری ہے۔

امینہ ایردوان نے مراسلے میں لکھا کہ شام میں 5 سال کے عرصے میں 6 لاکھ سے زائد انسانوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔جھڑپوں میں کیمیائی اسلحے کا استعمال کیا جا رہا ہے، عورتوں اور بچوں کو بے دریغ قتل کیا جا رہا ہے اور اب اس تکلیف کو برداشت کرنا بس کی بات نہیں رہی۔