ای کامرس کے ذریعے رقوم کی منتقلی کا ہدف5.5کھرب ڈالرز مقرر

152

چین نے کہا ہے کہ 2020کے اختتام تک ای کامرس کے ذریعے رقوم کی منتقلی کا ہدف5.5کھرب ڈالرز مقرر کیا گیا ہے ۔

چینی اسٹیٹ کونسل کی جانب سے منگل کو جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2020کے اختتام تک چین میں آن لائن صارفین کی تعداد1ارب سے تجاوز کر جائے گی جو کہ 2015کی نسبت7.8فیصد زائد ہوگی ۔

معلومات عامہ کی صنعت 2015سے2020تک8.9فیصد اضافے کے ساتھ فروغ پا رہی ہے اور 2020کے اختتام تک اس صنعت کا حجم26.2کھرب یوآن ہو جائے گا۔ 2020کے اختتام تک ہی چین کے 90فیصد دیہاتوں میں انٹرنیٹ کی سہولیات فراہم کردی جائیں گی اور اسی عرصے میں آن لائن خریداری 3.9کھرب یوآن کا ہدف بھی پورا کر لے گی ۔