اسرائیلی حکومت نے مصر سے ملنے والی مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں پر ٹینک تعینات کر دیئےہیں۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی حکومت نے مصر کے شمالی علاقے سینا میں فوجی مراکز پر داعش کے حملے کے بعد مصر سے ملنے والی مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں پر ٹینک تعینات کر دیئے ۔ اسرائیلی حکومت نے اپنی فوج کو بھی چوکس کردیا ہے جبکہ فوجی دستے مصری سرحدوں کی طرف روانہ کر دیئے ہیں۔
واضح رہے بدھ کی صبح اسرائیلی حکومت نے غزہ سے ملنے والی مقبوضہ فلسطین کی گذرگاہوں کرم ابو سالم اور نیستانا کو بند کر دیا تھا۔