?ر?ن حادث? ?? ش?داء ?? نمازجناز? ادا ?رد? گئ?، آرم? چ?ف ?? شر?ت

241

گوجرانوالہ ٹرین حادثے میں شہید ہونے والے گیارہ افراد کی نماز جنازہ گوجرانوالہ ایئربیس پر ادا کر دی گئی ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔

گوجرانوالہ ٹرین حادثے میں شہید ہونے والے گیارہ افراد کی نماز جنازہ ایئربیس گوجرانوالہ میں ادا کر دی گئی ۔ نماز جنازہ لیفٹیننٹ کرنل عامر جدون ، ان کی اہلیہ ، ایک بیٹی ، میجر عادل ، کیپٹن کاشف ، لیفٹیننٹ عباس ، لانس لائیک ظفر ، سینٹری ورکر سلیم ، سپاہی سلطان ، غنی بخش اور دھوبی ارشد کی ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت فوج کی اعلیٰ قیادت نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔

اس پہلے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سی ایم ایچ گوجرانوالہ کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی ۔ آرمی چیف  نے زخمیوں کو دی جانے والی طبی سہولتوں کا جائزہ بھی لیا ۔