کوئٹہ میں ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 4شرپسندوں کوگرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
ترجمان ایف سی کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں کالعدم تنظیموں ،ان کے ارکان اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ برقرار ہے۔
جمعہ کی صبح فرنٹیئر کور نے کوئٹہ کے نواحی علاقےسریاب میں کارروائی کرتے ہوئے کالعد تنظیم کے 4شرپسندوں کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔